سابق مس آسٹریا اینا کیڈک پہاڑ سے گر کر ہلاک ہو گئیں

سابق مس آسٹریا اینا کیڈک پہاڑ سے گر کر ہلاک ہو گئیں
سابق مس آسٹریا اینا کیڈک پہاڑ سے گر کر ہلاک ہو گئیں

  



ویانا(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق مس آسٹریا اینا کیڈک جوگنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر ہلاک ہو گئیں ہیں ۔ گذشتہ جمعہ کو 26سالہ اینا کیڈک انسبرک شہر کے قریب پہاڑی مقام برگیسل سے پھسلنے کے باعث کھائی میں گر گئی تھیں اور انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ۔سابق مس آسٹریا بالآخر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گذشتہ روز انتقال کر گئیں ۔پولیس نے بتایا ہے کہ اینا کیڈک اپنی آبائی علاقے ٹے رول میں جوگنگ کر رہی تھیں کہ حادثہ رونما ہو گیا ، سابق مس آسٹریا نے زمین پر گرتے ہی ہوش کھونے سے پہلے فوری طور پر اپنے بھائی کو فون کر کے واقعے کے بارے میں بتادیا ۔انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے انسبرک کے ایک ہسپتال میں پہنچا دیا گیا جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد بالآخر انتقال کر گئیں ۔

حادثہ کی واضح وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ 2013کی مس آسٹریا رننگ کی شوقین اور علاقے سے بخوبی آگاہ تھی ۔ اعدادوشمار کے مطابق آسٹریا کے اس پہاڑی سلسلے میں مئی سے ستمبر کے درمیان حادثات کا شکار ہونے کے باعث 115افراد ہلاک جبکہ 2385زخمی ہوئے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...