عدالت نے رانا بلا ل قتل کیس کے مرکزی ملزم طلحہ نوید کی رہائی کا حکم دے دیا

عدالت نے رانا بلا ل قتل کیس کے مرکزی ملزم طلحہ نوید کی رہائی کا حکم دے دیا
عدالت نے رانا بلا ل قتل کیس کے مرکزی ملزم طلحہ نوید کی رہائی کا حکم دے دیا

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مقامی عدالت نے رانابلال ایکسیڈنٹ قتل کیس کے مرکزی ملزم طلحہ نوید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم طلحہ کو جمعرات کے روز ماڈل ٹاؤن عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم طلحہ 5 نومبر تک عبوری ضمانت پر ہے لیکن پولیس نے اس کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا ہے۔ جس پر عدالت نے تفتیش کی تصدیق شدہ نقل پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

بعدازاں ایک مختصر وقفے کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو پولیس نے تفتیش کی کاپی عدالت میں جمع کرادی جس پر عدالت نے ملزم کو عبوری ضمانت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہتھکڑیاں کھولنے کا حکم دے دیا ۔ کیس کی سماعت عبوری ضمانت کے اختتام 5 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب 16 سالہ طلحہ نوید جوکہ ڈی ایس پی نوید اشتیاق کا بیٹاہے نے 25 سالہ موٹرسائیکل سوار رانا بلال کو اپنی کارسے کچل دیا تھا اور موقع سے فرارہوگیا تھا ۔ ایکسیڈنٹ کی وجہ سے رانا بلال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

مزید : لاہور


loading...