سابق بھارتی آرمی چیف نے دلت بچوں کو ’کتا‘ قراردیدیا

سابق بھارتی آرمی چیف نے دلت بچوں کو ’کتا‘ قراردیدیا
سابق بھارتی آرمی چیف نے دلت بچوں کو ’کتا‘ قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں اقلیتوں کے بعد مودی سرکار نے نچلی ذاتوں کا جینابھی محال کررکھاہے اور گزشتہ دنوں ہریانہ کے علاقے فریدآباد میں گھر میں آگ لگا کر دلت ذات کے دومعصوم بچوں کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیاتھا جس پر مودی سرکار کے یونین منسٹر اور سابق آرمی چیف وی کے سنگھ کا موقف بھی سامنے آگیا تاہم ان کے بیان کیساتھ ہی بھارت میں نیا تنازع کھڑاہوگیا۔
بھارتی ٹی وی چینل ٹائمز ناﺅ کے مطابق وی کے سنگھ کا کہناتھاکہ بچوں کی ہلاکت کی ذمہ داری انتظامیہ ہے ، پھر حکومت کانمبرآتاہے ، پتھر مارنے سے کتامرجائے تو حکومت کا کیا قصور ہے ؟ واقعہ مرکزی حکومت کی نہیں بلکہ ریاستی حکومت کی ناکامی ہے ۔
وزیرموصوف کے فریدآباد واقعے سے متعلق اس بیان نے نئی چنگاری بھڑکادی جس کی تپش بھارت کے دوردراز علاقوں میں بھی دیکھی گئی اور لوگوں نے احتجاج شروع کردیا۔انسان کو کتا قراردینے پر انسانی حقوق کی تنظیمیں اور بھارتی میڈیا بھی میدان میں آگیا اور وی کے سنگھ کو آڑھے ہاتھوں لیا۔
یادرہے کہ گزشتہ دنوں اونچی ذات کے لوگوں نے نچلی ذات کے گھر کوآگ لگادی تھی جس کے نتیجے میں دوبچے جن کی عمریں 9ماہ اور اڑھائی سال تھیں ، چل بسے جبکہ اُن کی والدہ اور والد بھی شدید متاثرہوئے تھے ۔