سی ڈی اے نے 15 ہزار پانی چوروں کی فہرست تیارکرلی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے نے 15 ہزار پانی چوروں کی فہرست مرتب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں روزانہ لاکھوں گیلن پانی چوری ہورہا ہے جس میں انٹرنیشنل فوڈ چین،ہوٹلز ، فارم ہاو¿سز، سرکاری ونجی ادارے، تعلیمی ادارے اور گھریلو صارفین شامل ہیں۔ پانی چوری کی وجہ سے قومی خزانے کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے جس پر سی ڈی اے میدان میں آگیا ہے اور پانی چوروں کو نوٹسز بھجوانا شروع کردیے ہیں۔