برطانیہ میں سینڈوچ بیگ کی مدد سے قبل از وقت پیدا ہونے والی بچی کی زندگی بچا لی گئی

برطانیہ میں سینڈوچ بیگ کی مدد سے قبل از وقت پیدا ہونے والی بچی کی زندگی بچا ...
برطانیہ میں سینڈوچ بیگ کی مدد سے قبل از وقت پیدا ہونے والی بچی کی زندگی بچا لی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )برطانیہ میں سینڈوچ بیگ کی مدد سے قبل از وقت پیدا ہونے والی بچی کی زندگی بچا لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ایک گاﺅں گنہاورن میں ڈاکٹرز نے چھٹے ماہ پیدا ہونے والی ایک بچی کوفوری طورپر سینڈوچ بیگ میں رکھ کر مخصوص درجہ فراہم کر دیا جس سے اس کی زندگی بچ گئی ۔

مقامی میڈیا کے مطابق سکیننگ کے دوران ڈاکٹرز نے دیکھا کہ بچی میں پانچویں مہینے کے بعد سے بڑھوتری کا عمل رک گیا ہے تو انہوں نے بچی کی ماں کو ڈلیوری کا مشورہ دیا، قبل از وقت بیٹی کی پیدائش کے بعد اسکی زندگی بچانے کیلئے ڈاکٹرز نے سینڈوچ بیگ کا سہارا لیا اور کامیاب رہے۔ڈاکٹرز پر امید ہیں کہ وہ بچی کی زندگی بچانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔