یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ ماؤنٹین ڈیو کو ہاتھ بھی لگانے سے توبہ کر لیں گے

یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ ماؤنٹین ڈیو کو ہاتھ بھی لگانے سے توبہ کر لیں گے
یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ ماؤنٹین ڈیو کو ہاتھ بھی لگانے سے توبہ کر لیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک( نیوزڈیسک)مشروبات میں ماﺅنٹین ڈیو کو کافی پسند کیا جاتا ہے اور خصوصی طور پراس کے اشتہارات سے یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ پینے کے بعد آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں لیکن حقیقت اس کے بالکل اُلٹ ہے اور اس مشروب کے استعمال کے بعد آپ کو اس قدر نقصان ہوتا ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔آئیے آپ کو اس مشروب کے ایسے نقصانات بتاتے ہیں جنہیں جان کر آپ دوبارہ ماﺅنٹین ڈیو کو ہاتھ لگانے سے بھی ڈرنے لگیں گے۔

دانت کی تکالیف
ماﺅنٹین ڈیو امریکی ریاست ٹینیزی میں بنائی گئی تھی لیکن 1964ءمیں اسے پیپسی کولا کو بیچ دیا گیا۔یہ بات سب کے سامنے ہے کہ اس علاقے کے لوگوں میں دانت کی تکالیف اور درد عام سی بات تھی۔ماوئنٹین ڈیو میں سب سے زیادہ تیزاب یعنی pHپائی جاتی ہے جس کی مقدار 3ہے جبکہ کوک اور پیپسی میں یہ 2.5فیصد ہے۔اس ایسڈ کی موجودگی میں دانتوں کا اینیمل بری طرح متاثر ہوتا ہے اور ان میں درد کی شکایت عام ہوجاتی ہے۔

مزیدپڑھیں:انرجی ڈرنکس پینے کے بعد آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟جان کرآپ انہیں ہاتھ بھی نہ لگائیں گے

بانجھ پن
اس کی بوتلوں میں BPAنامی عنصر پایا جاتا ہے جو کہ ہمارے ہارمونز کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ BPAایسٹروجن ہارمون کے لئے بہت خطرناک ہے اور اس سے بانجھ پن کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
ذیابیطس،دل کی بیماریاں اور موٹاپا
ایک گلاس ماﺅنٹین ڈیو پینے کا مطلب ہے کہ آپ اپنے جسم کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔اس میں چینی کی اس قدر مقدار موجود ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے اور یہ آپ کے لئے بیماریوں مثلاًشوگر،دل اور موٹاپے کا باعث ہے۔
جلد ،گردے ،معدے کی تکالیف اور یاداشت کی کمزوری
اس مشروب میں brominated vegetable oil (BVO)پایا جاتا ہے جو ہمارے دل،جگر،معدے اور جگر کے لیے خطرناک ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو جو لوگ باقاعدگی سے ماﺅنٹین ڈیو پیتے رہے ان میں یاداشت کی کمزوری ان لوگوں کی نسبت زیادہ دیکھی گئی جو یہ مشروب استعمال نہیں کررہے تھے۔

صرف ایک غذ ا جس کا روزانہ استعمال آپ کی جلد کو بے داغ بنا دے،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔
تھائیرائیڈ کے مسائل
اگر یہ مشروب پیا جائے تو ہمارے تھائیرائیڈ گلینڈ میں مسائل پیدا ہوجاتے ہیں اور جس کی وجہ سے دیگر بیماریوں کا پیدا ہونا ایک عام سی بات ہے۔
چوہے کا حل ہوجانا
ایک مقدمے میں پیپسی کے وکیل نے اس بات کی تصدیق کی کہ ماﺅنٹین ڈیو میں چوہا حل ہوجاتا ہے۔اگر ایسا ہے تو پھر آپ خود سوچ لیں کہ یہ ہمارے معدے کا کیا حال کرے گی۔
BVOکی موجودگی
یہ عنصر آتش گیر مادوں میں پایا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے اسے ماﺅنٹین ڈیو میں بھی ڈالا جاتا ہے۔BVOکے خطرناک اثرات کودیکھتے ہوئے اسے یورپ اور جاپان میں پابنی کا سامنا ہے لیکن پاکستان میں ایسا کوئی قانون نہیں جو لوگوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کو پکڑ سکیں۔

وہ ایک غذا جو آپ کی مردانہ طاقت میں حیرت انگیز طور پر اضافہ کرے،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔
بہت زیادہ تیزابیت
جیسے کہ آپ کو بتایا گیا ہے کہ اس میں بہت زیادہ تیزابیت پائی جاتی ہے جو کہ ہمارے معدے کے لئے بہت خطرناک ہے اور اس کے استعمال سے معدے کی وہ تہہ برباد ہوجاتی ہے جو ہمیں کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔اس تہہ کے خراب ہونے سے بدہضمی،سینے کی جلن اور قبض کی شکایات عام ہیں۔
جسم میں کیلشیم کی کمی
اس مشروب کی وجہ سے جسم میں کیلشیم کی مقدار بھی کم ہونے لگتی ہے۔ایک گلاس ماﺅنٹین ڈیو آپ کے جسم میں 0.1فیصد کیلشیم کم کرے گی۔

مزید :

تعلیم و صحت -