صرف ایک غذ ا جس کا روزانہ استعمال آپ کی جلد کو بے داغ بنا دے

صرف ایک غذ ا جس کا روزانہ استعمال آپ کی جلد کو بے داغ بنا دے
صرف ایک غذ ا جس کا روزانہ استعمال آپ کی جلد کو بے داغ بنا دے

  



نیویارک(نیوزڈیسک)شہد میں اللہ تعالیٰ نے انتہائی شفا رکھی ہے اور اس کا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے ۔ شہد کا فائدہ انسانی جسم کے لئے بیش بہا ہے لیکن اگر اسے جلد کے جملہ امراض کے لئے استعمال کیا جائے تو بہت مفید ہے۔

*اگر آپ جلد پر دانوں کی وجہ سے پریشان ہیں تو آپ کو چاہیے کہ متاثرہ جگہ پر شہد لگائیں اور چند ہی دنوں میں اس سے چھٹکارہ پائیں

*اگر آپ شہد کو ناریل کے تیل میں ملا کر چہرے پر لگائیں تو یہ ایک کلیز کا کام د ے گا۔یہ ناصرف با آسانی میک اپ اتار دے گا بلکہ جلد کے لئے نقصان دہ بھی نہیں ہوگا۔

*اگر سبزیوں کے تیل اورلیموں کے رس میں شہد ملائیں اور اسے چہرے پر لگائیں تو آپ کی خشک جلد نرم و ملائم اور تروتازہ ہوجائے گی۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...