میں چارلس سوبراج سے کبھی نہیں ملا ،تفتیشی آفیسرنے بھی سوبراج سے دوری بنائے رکھنے کی نصیحت کی تھی :رندیپ ہوڈا

میں چارلس سوبراج سے کبھی نہیں ملا ،تفتیشی آفیسرنے بھی سوبراج سے دوری بنائے ...
میں چارلس سوبراج سے کبھی نہیں ملا ،تفتیشی آفیسرنے بھی سوبراج سے دوری بنائے رکھنے کی نصیحت کی تھی :رندیپ ہوڈا

  



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ کے اداکار رندیپ ہوڈا نے کہا ہے کہ میں چارلس سوبراج سے کبھی نہیں ملا اور اسوقت کے تفتیشی آفیسرامود کانت نے بھی مجھے سوبراج سے دوری بنائے رکھنے کی نصیحت کی تھی ۔ رندیپ ہونڈا کی فلم ” میں اور چارلس “ 30اکتوبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اس لئے اداکار سے ایک ہی سوال سب کے ذہنوں میں چل رہا ہے کہ کیا رندیپ کبھی سوبراج سے ملا؟۔بھارتی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ میں کبھی چارلس سوبراج سے نہیں ملا اور اسوقت تفتیشی آفیسر امود کانت نے بھی مجھے سوبراج سے ملنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر تم اس سے ملے گا تو جو وہ چاہتا ہے تم وہ کرنے پر مجبور ہو جاﺅ گا۔رندیپ ہوڈا فلم میں چارلس سوبراج ہے جبکہ اداکار عادل حسین تفتیشی آفیسر امود کانت کا کردار ادا کر رہا ہے جو سوبراج کی جانب سے تہاڑ جیل توڑ کر فرار ہونے کے کیس کی تفتیش کرتا ہے ۔ 

یاد رہے کہ چارلس سوبراج 1970ءمیں متعدد افراد کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر نیپال کی ایک جیل میں سزا بھگت رہا ہے جبکہ جرم کی دنیا کا یہ بے تاج بادشاہ 1976سے 1997تک بھارت میں بھی جیل کاٹ چکا ہے ۔

مزید : تفریح


loading...