قومی ائیر لائن میں دو نئے طیاروں کی شمولیت،کل تعداد37 ہو جائےگی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )لیز پر ھاصل کیئے جانے والے دو طیارے آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں دو نئے طیارے شامل کیئے جا رہے ہیں جو آئندہ ہفتے پاکستان آجائیں گے۔ ترجمان کے مطابق فلیٹ میں شامل ہونے والے طیاروں میں اے 230اوربوئنگ 777شامل ہیں۔ائیر بس ا ے 320کم فاصلے کیلئے جبکہ بوئنگ 777کو طویل سفر کیلئے استعمال یا جائے گا ۔ترجمان نے بتایا ہے کہ نئے طیاروں کی شمولیت کے بعد پی آئی اے کے کل طیاروں کی تعداد 37ہو جائے گی ،لیز پر حاصل کیئے جانے والے دونوں طیارے آئندہ ہفتے فلیٹ میں شامل ہوں گے ۔ترجمان کے مطابق چیئرمین پی آئی اے نے ہدایت کی ہے کہ دونوں طیاروں کو جلد آپریشنل بنا دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں طیاروں کی شمولیت سے پرواز وں کے شیڈول میں مزید بہتری آئے گی ۔