فواد خان کے بارے میں خواتین ان سے کیا کہتی ہیں ، عالیہ بھٹ نے دلچسپ انکشاف کر دیا

فواد خان کے بارے میں خواتین ان سے کیا کہتی ہیں ، عالیہ بھٹ نے دلچسپ انکشاف کر ...
فواد خان کے بارے میں خواتین ان سے کیا کہتی ہیں ، عالیہ بھٹ نے دلچسپ انکشاف کر دیا

  



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )اداکار فواد خان نے سرحد کے دونوں اطراف خواتین کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے ، بالی ووڈ کی شوخ چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ بھی ان خواتین کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں ، عالیہ بھٹ آج کل فواد خان کی تعریف کرتے نہیں تھکتیں۔ عالیہ بھٹ نے اپنی نئی آنیوالی فلموں ”کپور اینڈ سنز “اور “اے دل ہے مشکل “کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد اور میرے اکٹھے سین بہت ہی عمدہ رہے ، فواد بہت ہی بہترین اور تجربہ کار اداکار ہے ۔انہوں نے کہا میں بہت ہی حیران اور خوش ہوں کہ میں اور فواد سکرین پر اپنے سین بڑی بے ساختگی سے کر لیتے ہیں ۔

عالیہ بھٹ نے دلچسپ انکشاف کیا کہ میں جانتی ہوں فواد بہت بڑا اداکار ہے اور میرے پاس کئی خواتین آئیں جنہوں نے کہا اوہ! تم فواد کے ساتھ کام کر رہی ہو،اس پر آپ بہت خوش ہوں گی اور یہ کہ وہ بہت ہی سادہ ہے اور بناوٹی نہیں اوروہ ہر دل عزیز ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان اپنی پہلی ہی بالی ووڈ فلم ’خوبصورت ‘ میں اداکاری پر بھارت بھر میں مقبول ہو گئے اور انہیں اس پہلی فلم پر ہی فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا بھی گیا تھا ۔

مزید : تفریح