بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کی پاکستانی ٹیم کو مکمل سکیورٹی دینے کی پیشکش

بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کی پاکستانی ٹیم کو مکمل سکیورٹی دینے کی پیشکش
بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کی پاکستانی ٹیم کو مکمل سکیورٹی دینے کی پیشکش

  



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایش ن کی جانب سے بھارت میں ہونے والے ایشیاءبلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار کے بعدبھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پاکستانی ٹیم کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے ۔بھارتی کونسل کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے سے متعلق آگاہ کیا ہے ۔امید ہے پاکستان اس بار ے میں نظر ثانی کرتے ہوئے شرکت پر غور کرے گا۔بھارتی کونسل کے نائب صدر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی آمد پر اسے بھر پور اور مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔واضح رہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت میں ہونے والے ایشیا بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ 17 سے 24 جنوری تک بھارتی شہر کوچی میں ہو نے والے اس ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکا رکر دیا تھا جس میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چئیرمین سید سلطان شاہ کے مطابق شرکت نہ کرن کا فیصلہ بھارت میں ہونے والے انتہا پسندی کے حالیہ واقعات کے باعث کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل