میرے صوبے میں کوئی سیاسی انتقامی کاروائی نہیں ہو رہی،وزیر اعلیٰ پرویز خیرپختونخوا

میرے صوبے میں کوئی سیاسی انتقامی کاروائی نہیں ہو رہی،وزیر اعلیٰ پرویز ...
میرے صوبے میں کوئی سیاسی انتقامی کاروائی نہیں ہو رہی،وزیر اعلیٰ پرویز خیرپختونخوا

  



پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ خیر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عوام کو دھوکہ دینے کیلئے احتسابی عمل کو سیاسی بنایا جا رہا ہے ۔احتساب سب کا ہو گا خواہ تعلق کسی بھی جماعت سے ہو ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی چور کو پکڑ لیا جائے تو سیاسی انتقام کا الزام لگا دیا جاتا ہے ،میرے صوبے میں کوئی سیاسی انتقامی کاروائی نہیں ہو رہی جس نے چوری نہیں کی تو اسے کوئی ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا لیکن جس نے غلط کام کیا اسے بھگتنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کا پیسہ کسی کے باپ کا نہیں ہے نہ ہی کسی کو ہضم کرنے دیا جائے گا۔کرپشن میں ملوث تمام افراد کیخلاف کارروائی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں فیصلے قانون کے مطابق ہی ہوں گے ۔تمام ادارے قانون کے مطابق کام کر رہے ہیں ،کوئی بھی سیاسی کیس میری طرف سے نیب کے پاس نہیں گیا۔انہوں نے کہاکہ زرداری صاحب نے کہا کہ نیب سیاسی ہو گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب کہتے ہیں کہ اگر کوئی چور ہمارے صوبے میں ہے تو اسے بھی پکڑو ۔پرویز خٹک نے کہا کہ کرپٹ عناصر سے وصولیاں بھی ہوں گی اور سزائیں بھی ملیں گی۔

مزید : پشاور