فیصل آباد کے بعد لاہور میں بھی مسلم لیگ ن اختلافات کا شکار، شیخ روحیل اصغر نے بھی شیر کا ’باجا‘بجادیا

فیصل آباد کے بعد لاہور میں بھی مسلم لیگ ن اختلافات کا شکار، شیخ روحیل اصغر نے ...
فیصل آباد کے بعد لاہور میں بھی مسلم لیگ ن اختلافات کا شکار، شیخ روحیل اصغر نے بھی شیر کا ’باجا‘بجادیا

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد کے بعد صوبائی دارلحکومت لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے ہیں ،ن لیگ کے ایم این اے شیخ روحیل اصغر نے بھی  آزاد امیدوار کی حمایت کرتے ہوئے کہاہےکہ کوئی گیدڑ شیر کی کھال پہن کر شیر نہیں بن جاتا۔

اے آروائے نیوز کے مطابق  یونین کونسل 187میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ روحیل اصغر کاکہناتھاکہ آزاد امیدوار شہزاد شفیع ان کے بھائی ہیں اوراُن کا انتخابی نشان باجاہے ، ان کا کہنا تھا کہ شیرکا باجابجادیں گے ، کوئی گیدڑ شیر کی کھال پہن کر شیر نہیں بن جاتا۔ اُنہوں نے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ملک وحید پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ شیر کے روپ میں دھوکہ دینے آئے ہیں ۔

مزید : قومی


loading...