چوتھا ون ڈے ،بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے چوتھے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوتھے ون ڈے میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے ۔
بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی 138 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ۔میچ میں سریش رائنا نے 53، اجنکیا رہانے 45، روہت شرما 21، کپتان دھونی 15، شیکھر دھون 7اور پٹیل نے 4 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے سٹین اور رباڈا نے 3، تین جبکہ مورس نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔