برطانیہ میں سکھوں کا بھارت مخالف مظاہرہ ،مودی حکومت کیخلاف نعرے بازی

برطانیہ میں سکھوں کا بھارت مخالف مظاہرہ ،مودی حکومت کیخلاف نعرے بازی
برطانیہ میں سکھوں کا بھارت مخالف مظاہرہ ،مودی حکومت کیخلاف نعرے بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں سکھوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کیخلاف برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر سکھ تنظیموں نے احتجاجی دھرنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کے ناروا سلوک پر بھارت سمیت دنیابھر میں بھارتی اقلیتیں سراپا احتجاج ہیں۔بھارتی پنجاب میں سکھوں کی مقدس کتاب گروگرنتھ کی بے حرمتی اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ کیئے جانے کیخلاف برطانیہ میں مقیم سکھ تنظیموں نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی دھرنا دیا ۔دھرنے میں برطانیہ بھر سے آئے ہوئے سکھوں نے شرکت کی اس دوران مظاہرین نے بھارتی حکومت کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت سکھوں کی مخالف ہے ۔مظاہرین نے مقدس کتاب کی بے حرمتی میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔