معروف صحافی ابصار عالم کو چیئرمین پیمرا تعینات کر دیا گیا

معروف صحافی ابصار عالم کو چیئرمین پیمرا تعینات کر دیا گیا
معروف صحافی ابصار عالم کو چیئرمین پیمرا تعینات کر دیا گیا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی ابصار عالم کو چیئرمین پیمرا تعینات کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ابصار عالم یوم عاشور کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

اس سے قبل منیجنگ ڈائریکٹر سرکاری ٹی وی محمد مالک کو چیئرمین پیمرا تعینات کرنے پر غور کیا جارہاتھا کہ انہیں پی ٹی وی سے پیمرا شفٹ کر دیا جائے ۔ چیئرمین پیمرا کی سیٹ کیلئے 100درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 38افراد کو انٹرویو کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیاجن میں سے کمیٹی نے 18امیدواروں کے انٹرویو کیے جن میں سینئر صحافی ابصار عالم ،آئی جی اسلام آباد پولیس طاہر عالم ،افتخار احمد میر اور ظفر عباس سمیت دیگر شامل ہیں لیکن جن میں صرف ابصار عالم نے کامیابی حاصل کی ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...