نواز شریف اور امریکی نائب صدرکے درمیان ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نواز شریف اور امریکی نائب صدرکے درمیان ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
نواز شریف اور امریکی نائب صدرکے درمیان ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

  



واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ پاکستان کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کردار انتہائی قابل تحسین ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے امریکی صدر جوبائیڈن کی ملاقات ناشتے کے وقت ہوئی او ر اس دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے جوبائیڈن کو حکومتی ترجیحات اور پالیسوں سے متعلق آگاہ کیا ،پاکستان اور امریکا نے افغانستان میں امن کے قیام کیلئے تعاون پر اتفاق کیاہے ۔اس موقع پر امریکی نائب صدر نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ۔ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور طارق فاطمی شریک تھے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں