کراچی آپریشن سے دہشت گردی کی وارداتوں میں 76فیصد کمی آئی ،خفیہ اداروں نے وفاق کو رپورٹ پیش کردی

کراچی آپریشن سے دہشت گردی کی وارداتوں میں 76فیصد کمی آئی ،خفیہ اداروں نے وفاق ...
کراچی آپریشن سے دہشت گردی کی وارداتوں میں 76فیصد کمی آئی ،خفیہ اداروں نے وفاق کو رپورٹ پیش کردی

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں جاری آپریشن کو دو سال مکمل ہو نے پر خفیہ اداروں نے رپورٹ مرتب کر کے وفاقی حکومت کی پیش کردی ہے جس کے مطابق آپریشن کے بعد شہر میں دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں 76فیصد کمی آ ئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق دو سالوں میں 58ہزار 6سو 3مجرموں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 9ہزار 5سو 17مفرور ،6سو 30اشتہاری ،دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں 713،517بھتہ خور ،118اغوا کار اور قتل کی وارداتوں میں ملوث 1731افراد کو گرفتار کیا گیا ۔رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ گرفتار ہو نے والے مجرموں سے 15ہزار 6سو 12ہتھیار برآمد ہو ئے ۔آپریشن کے بعد شہر میں چوری کے وارداتوں میں بھی 31.3فیصد کمی آئی ہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں