سی ٹی ڈی کی کارر وائی ،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،امام با ر گاہوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے تین دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارر وائی ،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،امام با ر گاہوں پر حملے ...
سی ٹی ڈی کی کارر وائی ،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،امام با ر گاہوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے تین دہشت گرد گرفتار

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے ناگن چورنگی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ نے کہا ہے کہ تینو ں دہشت گرد نور الحق ،اسرار اور صدیق سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ انہوں نے امام بارگاہوں کی ریکی کر رکھی تھی اور وہ رکشہ یا موٹر سائیکل استعمال کر کے امام بارگاہوں پر دھماکہ کرنا چاہتے تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد نیو کراچی اور گلشن معمار میں 12امام بارگاہوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔جنید شیخ نے مزید کہا کہ گرفتار دہشت گرد اورنگی ٹاون میں واقع امام بارگاہ پر بھی حملے میں ملوث تھے ۔

مزید : کراچی