دبئی ٹیسٹ، پہلا دن پاکستانی قائد کے نام، پاکستان کی پوزیشن مضبوط، چار وکٹوں پر 282رنز بنا لئے

دبئی ٹیسٹ، پہلا دن پاکستانی قائد کے نام، پاکستان کی پوزیشن مضبوط، چار وکٹوں ...
دبئی ٹیسٹ، پہلا دن پاکستانی قائد کے نام، پاکستان کی پوزیشن مضبوط، چار وکٹوں پر 282رنز بنا لئے

  



دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن پاکستانی کپتان مصباح الحق کے نام رہا ۔مصباح الحق 102پر ناٹ آﺅٹ ہیں ۔اسد شفیق نے بھی ان کا بھر پور ساتھ دیا اور وہ اس وقت تک کپتان کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کیلئے ایک سو چار رنز کا اضافہ کر چکے ہیں۔پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے 4وکٹوں پر 282رنز بنا لئے تھے اس طرح دوسرے ٹیسٹ کا پہلا دن مجموعی طور پر پاکستان کے نام رہا۔میچ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط دکھائی دے رہی ہےپاکستان کی طرف سے شان مسعود 54یونس خان 56 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ۔ اس وقت مصباح الحق کے ساتھ اسد شفیق 46 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ ہیں۔شعیب ملک 2 اوراوپننگ بلے باز محمد حفیظ19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔انگلینڈ کی طرف سے اینڈرسن، ووڈ، معین علی اور سٹوک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

مزید : کھیل /اہم خبریں