کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم پر پاکستانی رنگ چڑھ گیا،جیت کی خوشی میں بھنگڑا،کرتا شلوارزیب تن کرکے مسجد میں پہنچ گئے

کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم پر پاکستانی رنگ چڑھ گیا،جیت کی خوشی میں ...
کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم پر پاکستانی رنگ چڑھ گیا،جیت کی خوشی میں بھنگڑا،کرتا شلوارزیب تن کرکے مسجد میں پہنچ گئے

  



ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈ ا کے نئے منتخب وزیراعظم نے الیکشن ہی نہیں جیتا بلکہ لوگوں کے دل بھی جیت لئے ہیں،کینیڈا میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں ٹورنٹو میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم جسٹن ٹروڈو شلوارکرتا اورکولہاپوری چپل پہن کرشریک ہوئے،یہی نہیں جب محفل رنگ میں آئی تو کینیڈین وزیراعظم نے بھنگڑا بھی ڈالا، بھنگڑاڈالتے دیکھ کرکوئی یہ نہیں کہہ سکتاکہ یہ کینیڈا کے وزیراعظم ہیں ، جسٹن ٹروڈو نے اسی پربس نہیں کیا وہ کرتاشلوارزیب تن کرکے ایک مسجد میں گئے جہاں انہوں نے مسلمانوں  کے ساتھ بیٹھ کربریانی کی ضیافت کا مزہ اٹھایا،مسجد میں بیٹھے بریانی کھاتے کینیڈا کے وزیراعظم کسی بھی پاکستانی سے زیادہ پاکستانی لگ رہے تھے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...