A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

چھلگری کے امام بارگاہ میں خود کش دھماکہ ،11 افراد شہید ،20 زخمی

چھلگری کے امام بارگاہ میں خود کش دھماکہ ،11 افراد شہید ،20 زخمی

Oct 22, 2015 | 19:11:PM

بولان (مانیٹرنگ ڈیسک )چھلگری میں کے علاقے میں امام بارگاہ میں خود کش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 11 افراد شہید اور 20 زخمی ہو گئے ہیں ۔صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دھماکے میں11 افراد شہید ہوئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ امام بارگا ہ کا ظمیہ میں دھماکہ مغرب کی نماز کے وقت ہوا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خود کش تھا اور دھماکے کرنے والے خود کش حملہ آور کا سر مل گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کی عمر 18سے 19سال تھی ۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دھماکے کی مذمت کی ہے ۔عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومتیں ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں ،ایسے عناصر کو کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔صوبائی حکومت نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو دس ،دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو پانچ ،پانچ اور معمولی زخمیوں کو ایک ،ایک لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے ۔ 

مزیدخبریں