خوشگوار شادی شدہ زندگی کیلئے سب سے اہم چیز کیا ہوتی ہے؟ سائنسدانوں نے حیران کن بات کہہ دی

خوشگوار شادی شدہ زندگی کیلئے سب سے اہم چیز کیا ہوتی ہے؟ سائنسدانوں نے حیران ...
خوشگوار شادی شدہ زندگی کیلئے سب سے اہم چیز کیا ہوتی ہے؟ سائنسدانوں نے حیران کن بات کہہ دی

  



ایتھنز(مانیٹرنگ ڈیسک) بادی النظر میں میاں بیوی کا رشتہ سراپا محبت بھی قرار پاتا ہے مگریہ اپنی جگہ حقیقت ہے کہ جوتیوں میں دال بھی میاں بیوی ہی کی سب سے زیادہ بٹتی ہے۔شاید اسی لئے سب سے زیادہ ریسرچ بھی میاں بیوی ہی کے متعلق ہوئی ہیں کہ یہ کیسے آپس میں خوش رہ سکتے ہیں اور ان کا تعلق دیرپا ہو سکتا ہے۔ایک نئی تحقیقاتی رپورٹ میں میاں بیوی کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کا ”شکریہ“ اداکیا کریں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شکریہ اداکرنے سے میاں بیوی کے دل میں ایک دوسرے کے لیے عزت و احترام اور محبت کا جذبہ بیدار ہوتا ہے جو اس رشتے کی مضبوطی کی ضمانت ہے۔

مزید پڑھیں: اگر آپ کے خیال میں یہ کسی انسان کی تصویر ہے تو یہ درست نہیں، ایک تصویر جس نے انٹرنیٹ صارفین کو خوف میں مبتلا کردیا

ماہرین کہتے ہیں کہ میاں بیوی کا معمولی چیزوں اور کاموں پر ایک دوسرے کو شکریہ کہنا ایک دوسرے کو مہنگے تحائف دینے سے زیادہ موثر ثابت ہوا ہے کیونکہ ایک دوسرے کو شکریہ کہنے سے دونوں کو ایک دوسرے کے دل میں اپنی اہمیت کا احساس ہوتا ہے، اور یہی احساس ان کی قربتوں میں مزید اضافہ کرکے ان کے رشتے کو طوالت دیتا ہے۔

ماہرین نے اپنی تحقیق کے لیے 468شادی شدہ مردوخواتین سے ان کے پارٹنرز کے متعلق سوالات کیے۔شرکاءکے جوابات کا تجزیہ کرکے ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا کہ جن شرکاءکے پارٹنرز وقتاً فوقتاً ان کا شکریہ اداکرتے رہتے ہیں وہ دوسروں سے زیادہ خوش ہیں اور اپنے پارٹنر پر زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں یہ احساس بھی زیادہ پایا گیا کہ ان کے پارٹنر کے دل میں ان کی بہت اہمیت ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...