برطانیہ میں چینی خاتون اول کو پیش کیا گیا ایک ایسا تحفہ کہ حیرت کے مارے ہنسی روک نہ پائیں، ایسا کیا انوکھا تحفہ تھا؟ آپ بھی جانئے

برطانیہ میں چینی خاتون اول کو پیش کیا گیا ایک ایسا تحفہ کہ حیرت کے مارے ہنسی ...
برطانیہ میں چینی خاتون اول کو پیش کیا گیا ایک ایسا تحفہ کہ حیرت کے مارے ہنسی روک نہ پائیں، ایسا کیا انوکھا تحفہ تھا؟ آپ بھی جانئے

  



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی خاتون اول محترمہ پنگ لیوآن کی خوش لباسی اور نفاست دنیا بھر میں مشہور ہے۔ وہ نت نئے فیشن کے ملبوسات کی اس قدر دلدادہ ہیں کہ لندن میں امپیرئیل کالج کے دورے کے دوران کالج کے سائنسدانوں نے بھی انہیں تحفتاً پیش کرنے کے لیے طویل محنت سے ایک خوبصورت کوٹ تیار کیا۔

جب چینی صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ پنگ لیوآن کالج کے دورے پر گئے تو سائنسدانوں نے انہیں نفاست سے ایک ڈبے میں پیک کیا گیا کوٹ پیش کیا۔ پہلے تو انہیں تعجب ہوا کہ اس ڈبے میں انہیں کیا گفٹ دیا جا رہا ہے لیکن سائنسدانوں نے حقیقت بتائی تو وہ اپنی ہنسی پر قابو نہ پا سکیں اور کھل کر ہنس دیں۔ اس موقع پر چینی صدر کے چہرے پر بھی مسکراہٹ پھیل گئی۔

مزید پڑھیے: غریب ”باراک اوباما “کے دن پھر گئے،10منٹ تک لوگوں کو ہنسانے کے 15سو ڈالر وصول کرنے لگے

سائنسدانوں نے بتایا کہ انہوں نے محترمہ پنگ لیوآن کی 700تصاویر کا کمپیوٹر کے ذریعے تجزیہ کرنے کے بعد ان کے سائزکا اندازہ لگایا اور اس کے مطابق کوٹ تیار کیا۔کوٹ کے رنگ کا چناﺅ بھی تصاویر کے ذریعے پنگ لیوآن کی رنگت کی مناسبت سے کیا گیا۔اس کوٹ کا ڈیزائن ایک چینی ڈیزائنر نے تیار کیا جو کالج میں سائنسدانوں کے ساتھ کام کرتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی