چوتھے ون ڈے میں زمبابوے کو شکست، افغانستان نے سیریز دو دو سے برابر کردی
بلاوایو( مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان نے زمبابوے کو چوتھے ایک روزہ میچ میں میزبان زمبابوے کو3 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز دو دو سے برابر کردی ۔ زمبابوے کے کپتان چگمبورا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا۔ زمبابوے کے کھلاڑی افغان باولرز کی باولنگ کا سامنا نہ کرسکے اور مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر صرف 184رنز بنا سکے۔سکندر رضا 86رنز بنا کر نمایاں رہے افغانستان کی طرف سے دولت زردان نے تین اور راشد خان نے دو کھلاڑی آﺅٹ کئے ۔ جواب میں افغانستان کا آغاز نہایت اچھا رہا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں72رنز بنے۔اس کے بعد دوسرے بلے بازوقفے وقفے سے آﺅٹ ہوتے رہے لیکن افغان بلے بازوں نے ہدف7وکٹوں پر حاصل کرلیا ۔احمد شہزاد نے 80رنز بنائے۔ زمبابوے کے باولر چھیسارو نے تین کھلاڑی آﺅٹ کئے۔ بانچواں اور آخری ون ڈے 24اکتوبر کو بلاوایو میں کھیلا جائے گا