کیا لڑکے اور لڑکیاں آپس میں صرف دوست ہوسکتے ہیں؟ سائنس نے بھی جواب دے دیا

کیا لڑکے اور لڑکیاں آپس میں صرف دوست ہوسکتے ہیں؟ سائنس نے بھی جواب دے دیا
کیا لڑکے اور لڑکیاں آپس میں صرف دوست ہوسکتے ہیں؟ سائنس نے بھی جواب دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا لڑکا اور لڑکی محض دوست بن کر رہ سکتے ہیں؟یہ سوال ہر دور میں موجود رہا ہے لیکن آج تک اس کا جواب تلاش نہیں کیا جا سکا، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر شخص کا دوسرے سے تعلق مختلف ہوتا ہے اور ہر ایک کے پاس اس سوال کے جواب میں سنانے کو ایک نئی کہانی موجود ہوتی ہے۔ ماہرین نفسیات کا خیال ہے کہ لڑکے اور لڑکی کا محض دوست بن کر رہنا ناممکن ہے کیونکہ دونوں کی جنس بہرحال مختلف ہوتی ہے اس لیے دوستوں کی طرح ایک ساتھ رہتے ، کھیلتے کودتے، ہنسی مذاق اور چھیڑچھاڑ کرتے ہوئے ان کا ایک دوسرے کی طرف جنسی طور پر راغب ہو جانا فطری عمل ہے۔

مزید پڑھیں: لڑکی کیاملی ہمیں ہی بھول گئے،برطانیہ میں دوستوں نے زندہ نوجوان کا جنازہ نکال دیا
اس حوالے سے وسکانسن یونیورسٹی میں ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں ماہرین نے مخالف جنس کے 88دوست جوڑوں کو ایک لیبارٹری میں بلایا۔ماہرین نے ان سے ایک دوسرے کے سامنے وعدہ لیا کہ جب وہ لیبارٹری سے باہر جائیں گے تو ایک دوسرے سے ان سوالات کا ذکر نہیں کریں گے جو ابھی ان سے علیحدگی میں پوچھے جانے والے ہیں۔ وعدہ لینے کے بعد ماہرین نے ان دوستوں کو الگ الگ کر دیا اوران سے اپنے دوست سے جنسی رغبت رکھنے کے حوالے سے سوالات کیے۔
ان سوالات کے جوابات سے انکشاف ہوا کہ عموماً خواتین اپنے مرد دوستوں کے متعلق جنسی طور پر راغب نہیں تھی اور حیران کن طور پر ان کا اپنے مرد دوست سے رشتہ ”پاک محبت“ کا تھا۔ اس کے برعکس مردوں میں اپنی خواتین دوستوں کے متعلق رومانوی احساس موجود تھا۔ مرد نہ صرف اپنی خواتین دوستوں کی طرف راغب تھے بلکہ ان کے دل میں یہ احساس بھی موجود تھا کہ ان کی دوست خواتین بھی ان کی طرف ایسے ہی راغب ہیں، یعنی وہ اس دوستی سے آگے کی سوچ کو دوطرفہ بھی سمجھتے تھے۔
اس تحقیق سے ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ خواتین کے مطابق لڑکا اور لڑکی صرف دوست بن سکتے ہیں لیکن مرد جو بہرحال اپنی خواتین دوستوں سے دوستی سے بڑھ کر اور بہت کچھ کی امید لگائے بیٹھے ہوتے ہیں، ان سے ایسی توقع نہیں کی جا سکتی۔ماہرین کا کہنا تھا کہ جب کسی مرد اور عورت کی باہمی دوستی کی بات آتی ہے تواس رشتے کے حوالے سے مردوں اور عورتوں میں کئی تضادات کھل کر سامنے آ جاتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -