بڑا عرب ملک بشارالاسد کیخلاف آگے آگیا، شام میں فوج بھیجنے کا عندیہ دے دیا

بڑا عرب ملک بشارالاسد کیخلاف آگے آگیا، شام میں فوج بھیجنے کا عندیہ دے دیا
بڑا عرب ملک بشارالاسد کیخلاف آگے آگیا، شام میں فوج بھیجنے کا عندیہ دے دیا

  



دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے شام میں فوج اتارنے کے بعد باقی ملک بھی مداخلت کے لیے پر تول رہے ہیں اور مناسب موقع کی تلاش میں ہیں۔ امریکی اتحاد تو پہلے ہی شام میں کارروائیاں کر رہا ہے مگر اب ایک عرب ملک قطر نے بھی شام میں فوج اتارنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ قطری حکام کا کہنا ہے کہ ایسے میں جب روس اپنی فوج شام میں بھیج چکا ہے، ہم بھی مداخلت پر غور کر رہے ہیں لیکن ہم اب بھی اس مسئلے کا کوئی سیاسی حل تلاش کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔قطرکے وزیرخارجہ خالد العطیہ نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطری حکومت ہر وہ اقدام اٹھائے گی جو شام اور شامی عوام کو تقسیم ہونے سے بچا سکے۔

مزید جانئے : منشیات کی دنیا کا شہنشاہ سمجھا جانے والا وہ شخص جس نے گرفتاری کےلئے شرط رکھی کہ اپنے لئے جیل خود بنائے گا، پھر کیا ہوا؟ انتہائی حیرت انگیز کہانی

خالد العطیہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی کا بھی سامنا کرنے سے ڈرنے والے نہیں اس لیے ہم پہلے مذاکرات کی بات کریں گے اور آمنے سامنے بیٹھ کر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ہم امن پر یقین رکھتے ہیں اور قیام امن کی منزل کا قریب ترین راستہ مذاکرات ہی ہیں۔ قطری وزیرخارجہ کی طرف سے شام میں فوج اتارنے کے بیان پرشام کے ڈپٹی وزیرخارجہ فیصل مقدید کی طرف سے دھمکی آمیز جواب آیا ہے۔فیصل مقدید کا کہنا تھا کہ شام ایسی کسی براہ راست جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...