ہائی کورٹ :حکم عدولی پر دو ریٹرننگ افسروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ہائی کورٹ :حکم عدولی پر دو ریٹرننگ افسروں کے وارنٹ گرفتاری جاری
ہائی کورٹ :حکم عدولی پر دو ریٹرننگ افسروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے حکم عدولی پر دو ریٹرننگ افسروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔عدالت نے متعلقہ پولیس کو دونوں ریٹرننگ افسروں کوآئندہ تاریخ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ وارنٹ گرفتاری مسٹرجسٹس علی اکبر قریشی نے دو مختلف درخواستوں پر جاری کئے ۔درخواست گزار احمد حسین نے چنیوٹ کے امیدوارطارق کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کوچیلنج کیاتھاجس پر عدالت نے ریٹرننگ آفیسر کو امیدوارکے کاغذات نامزدگی کے ریکارڈ سمیت طلب کیا تھا۔مقررہ تاریخ پر عدالت پیش نہ ہونے پر جسٹس علی اکبر قریشی نے ریٹرننگ افسرکے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں جبکہ دوسرے کیس میں حویلی لکھاسے بلدیاتی انتخابات کے امیدوار کامران نامی شخص نے پولنگ سکیم فراہم نہ کرنے پر ریٹرننگ افسر حاکم علی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔اس کیس میں بھی ریٹرننگ افسر کو طلب کیا گیا تھا ،جس کے پیش نہ ہونے پر اس کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ۔

مزید :

لاہور -