ایاز صادق کو حلف اٹھانے سے روکا جائے ،الیکشن کمشن میں درخواست

ایاز صادق کو حلف اٹھانے سے روکا جائے ،الیکشن کمشن میں درخواست
ایاز صادق کو حلف اٹھانے سے روکا جائے ،الیکشن کمشن میں درخواست

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )حلقہ این اے 122سے کامیاب امیدوارسابق سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کو حلف سے روکنے کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی ۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ ضمنی انتخاب کے دوران آرٹیکل 218کی سیکشن 3 اور عوامی نمائندگی ایکٹ پر عمل درآمد نہیں کرایاگیا۔ریٹرننگ آفیسر بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہاہے،سردارایازصادق آرٹیکل 62اور 63پر پورانہیں اترتے،درخواست گزار اظہر صدیق نے اپنی درخواست میں مزید موقف اختیارکیا ہے کہ حلقہ این اے 122ضمنی انتخاب میں 20ہزار کے قریب جعلی ووٹ کاسٹ کئے گئے ہیں،منظم اور وسیع پیمانے پر دھاندلی کی گئی،سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیاگیا ہے،درخواست میں الیکشن کمیشن پاکستان سے استدعاکی گئی ہے کہ سردارایازصادق کو حلف لینے سے روکا جائے۔

مزید : لاہور