افسروں نے رویہ نہ بدلا تو ایل ڈی اے کا دفتر کمرہ عدالت میں لگے گا:جسٹس عبادالرحمن لودھی

افسروں نے رویہ نہ بدلا تو ایل ڈی اے کا دفتر کمرہ عدالت میں لگے گا:جسٹس ...
افسروں نے رویہ نہ بدلا تو ایل ڈی اے کا دفتر کمرہ عدالت میں لگے گا:جسٹس عبادالرحمن لودھی

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے شہری کواراضی کامعاوضہ نہ دینے پرایل ڈی اے کے افسروں پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے عمارہ خان سمیت دیگرذمہ دارافسروں کوآئندہ تاریخ سماعت پر ریکارڈسمیت طلب کرلیا۔عدالت نے قراردیاہے کہ ایل ڈی اے نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرناوتیرہ بنارکھاہے جسے برداشت نہیں کیاجائے گا،آئندہ سماعت پرایل ڈی اے کادفترکمرہ عدالت میں لگے گا۔جسٹس عبادالرحمن لودھی نے یہ ریمارکس اور احکام محمدحسین کی درخواست کی سماعت کے دوران دیئے ۔درخواست گزارکے وکیل پرویزآئی میرنے موقف اختیارکیاکہ درخواست گزارکی ملتان روڈپرواقع اراضی ایل ڈی اے نے ایکوائرکی لیکن ڈیڑھ کروڑروپے معاوضہ ادانہیں کیاگیا۔ ادائیگی کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی گئی اور عدالتی حکم کے باوجودایل ڈی اے رقم ادانہیں کررہا، عدالت کے حکم پرایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے عمارہ خان اورڈائریکٹرلینڈکلکٹرتوقیراحمدپیش ہوئے۔لیگل ایڈوائزرایل ڈی اے وقاراحمدخان شیخ نے عدالت کوبتایاکہ عدالتی حکم کے بعددرخواست گزارنے ایل ڈی اے سے رجوع نہیں کیا جس کی وجہ سے ادائیگی نہیں ہوسکی۔عدالت نے ادائیگی نہ ہونے پرایل ڈی اے افسران پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایل ڈی اے افسروں نے عدالتی احکامات کونظراندازکرناوتیرہ بنارکھاہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گااورعوام کے جائزمسائل حل نہ کرنے والے افسروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔اس کیس کی مزید سماعت 2نومبرکو ہوگی ۔

مزید : لاہور


loading...