گورنر ہاﺅس کا کچھ حصہ ہائی کورٹ کے لئے مخصوص کرنے کی درخواست سماعت کے لئے منظور

گورنر ہاﺅس کا کچھ حصہ ہائی کورٹ کے لئے مخصوص کرنے کی درخواست سماعت کے لئے ...
گورنر ہاﺅس کا کچھ حصہ ہائی کورٹ کے لئے مخصوص کرنے کی درخواست سماعت کے لئے منظور

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے گورنر ہائو س کے کچھ حصہ کو عدالت عالیہ کے لئے مختص کرنے کی دائر درخواست سماعت کے لئے منظورکرتے ہوئے وفاق اور پنجاب حکومت کو 28جنوری کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔جسٹس عائشہ اے ملک نے سید فیروز شاہ گیلانی کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزارکی جانب سے اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ انگریز دورمیں وسیع رقبہ پر گورنرہائوس بنایاگیا۔ گورنرہائوس انگریز دور کی تخلیق ہے جہاں صرف ایک گورنر کے لئے وسیع اراضی پر محیط عالی شان عمارات بنائی گئی ہیں۔ وکیل کا کہناتھا کہ گورنرہائوس کی اراضی کا بڑا حصہ ناقابل استعمال ہے ،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ لاہورمیں قائم گورنرہائوس کے کچھ حصہ پر لاہورہائیکورٹ کا بنچ تشکیل دیا جائے ۔

مزید : لاہور


loading...