ایکسیڈنٹ کیس میں ڈی ایس پی کا بیٹا رہا، تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری

ایکسیڈنٹ کیس میں ڈی ایس پی کا بیٹا رہا، تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری
ایکسیڈنٹ کیس میں ڈی ایس پی کا بیٹا رہا، تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)مقامی عدالت نے رانا بلال ایکسیڈنٹ کیس میں ڈی ایس پی کے بیٹے ملزم طلحہ نوید کو رہا کرنے کاحکم دے دیا۔عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہونے کے باوجود ملزم کو گرفتار کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔پولیس نے رانا بلال ایکسیڈنٹ کیس میں نامزد ملزم طلحہ نوید کو ہتھکڑیاں لگا کر ماڈل ٹاو ¿ن کچہری میں پیش کیا۔ملزم کے وکلا نے ضمانت قبل از گرفتاری کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا۔طلحہ نوید کے وکلا نے موقف اختیار کیا پولیس نے عبوری ضمانت کے باوجود ملزم کو گرفتار کرکے توہین عدالت کی ہے۔رانا بلال کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ قتل کے مقدمے میں تفتیش مکمل ہوئے بغیر ضمانت قبل از گرفتاری نہیں دی جاسکتی۔ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے جبکہ پولیس کی جانب سے بھی ملزم طلحہ کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ مقتول رانا بلال کے بھائی رمیز نے کہا کہ انہیں عدلیہ سے انصاف کی پوری توقع ہے،کسی صورت مقدمے کی پیروی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،ہر صورت اپنے بھائی کے خون کا بدلہ لیں گے۔عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد رانا بلال کے وکیل اور پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم طلحہ کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے ضمانت ہونے کے باوجود طلحہ کو گرفتار کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7روز میں جواب طلب کرلیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پولیس نے عوامی دباو ¿ پر ملزم کو گرفتار کیا دباو ¿ پر فیصلے کرنے سے معاشرہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گا۔

مزید :

لاہور -