ٹرانسفارمر کیس میں سابق لیسکو چیف ارشد رفیق بری

ٹرانسفارمر کیس میں سابق لیسکو چیف ارشد رفیق بری
ٹرانسفارمر کیس میں سابق لیسکو چیف ارشد رفیق بری

  



لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل عبدالرشید نے لیسکوکے سابق چیف ارشد رفیق کو ٹرانسفارمر کیس سے بری کردیا۔سپیشل جج سنٹرل عبدالرشید کی عدالت میں ایف آئی اے نے 2014ءمیں لیسکو کے سابق چیف ارشد رفیق کے خلاف چار کروڑ مالیت کے غیرمعیاری ٹرانسفارمر خرید کر دینے کے الزام میں چالان پیش کیا تھا۔عدالت میں دوران سماعت ارشد رفیق کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی بددیانتی نہیں کی جو ٹرانسفارمر خریدے گئے ان کی باقاعدہ بورڈ آف ڈائریکٹر کی میٹنگ میں منظوری دی گئی تھی، انہوں نے صرف آڈرجاری کیے تھے اس کیس میں ان کی بددیانتی شامل نہیں اور نہ ہی انہوں نے لیسکو کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ عدالت میں سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ٹرانسفارمر خریدتے وقت ان کی کوالٹی کو دیکھا نہیں گیا، بغیردیکھے کروڑوں کی رقم پانی کی طرح بہا دی گئی۔ عدالت نے وکلا کی بحث کے بعد ارشد رفیق کو باعزت بری کردیا۔

مزید : لاہور