ممنوعہ لٹریچر کیس میں حکیم یاسر جگرانوی کو2سال قید ،25ہزار روپے جرمانہ

ممنوعہ لٹریچر کیس میں حکیم یاسر جگرانوی کو2سال قید ،25ہزار روپے جرمانہ
ممنوعہ لٹریچر کیس میں حکیم یاسر جگرانوی کو2سال قید ،25ہزار روپے جرمانہ

  



لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خواجہ ظفراقبال نے ممنوعہ لٹریچررکھنے کے جرم میں ملزم حکیم یاسر جگرانوی کو 2سال قید اور 25ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ باٹا پورپولیس نے حکیم یاسرجگرانوی کے خلاف بین شدہ کتاب اپنے پاس رکھنے کے الزام میں چالان پیش کیا تھا عدالت میں دوران سماعت بتایا گیا کہ ملزم نے اپنے پاس ممنوعہ لٹریچررکھا ہوا تھا ،جسے حکومت پاکستان نے بین کررکھا ہے ۔عدالت میں استغاثہ کی طرف سے ثبوت بھی پیش کئے گے اس پر عدالت کے جج خواجہ ظفراقبال نے وکلا کی بحث کے بعد ملزم کو دو سال قید اور پچیس ہزارروپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

مزید : لاہور


loading...