دہشتگردی کیخلاف اصل ہیرو جنرل راحیل ہیں،امریکہ ان کو نواز شریف سے زیادہ اہمیت دیتا ہے، وال سٹریٹ جنرل
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ وزیراعظم نواز شریف کی بجائے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ ایک رپورٹ میں جریدے نے لکھا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں نواز شریف ناکام اور جنرل راحیل کامیاب ہوئے اور ان کو ایک ہیرو کا درجہ حاصل ہوا۔ جریدے نے مزید لکھا ہے کہ جنرل راحیل کی قیادت نے نواز شریف کی قیادت کو بری طرح گہنا دیا ہے۔نواز شریف کی بجائے کراچی میں جنرل راحیل نے امن قائم کیا۔