ڈی ویلئر کی سنچری رائیگاں، چوتھے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو شکست، فیصلہ کن معرکہ25اکتوبر کو ممبئی میں ہوگا

ڈی ویلئر کی سنچری رائیگاں، چوتھے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو شکست، فیصلہ کن ...
ڈی ویلئر کی سنچری رائیگاں، چوتھے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو شکست، فیصلہ کن معرکہ25اکتوبر کو ممبئی میں ہوگا

  



چنائی( مانیٹرنگ ڈیسک)پروٹیز بلے باز اے بی ڈی ویلئر کی سنچری رائیگاں گئی۔بھارت نے چوتھے ایک روزہ میچ میں مہمان جنوبی افریقہ کو 35 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز دو دو سے برابر کردی ۔ بھارت نے چوتھے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف دیاتھا۔ بھارت نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی 138 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ سریش رائنا نے 53، اجنکیا رہانے نے 45رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈیل سٹین اور رباڈا نے 3، 3 جبکہ مورس نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ تھا اور36کے سکور پر ہاشم آملہ سات رنز بناکر موہت شرما کا شکار بنے۔اس کے بعد وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں لیکن ڈی ویلئر نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور وکٹ کے چاروں طرف شاندار سٹروکس کھیلے۔انہوں نے 112رنز بنائے ان کے آوٹ ہوتے ہی جنوبی افریقہ کی جیت کی امیدیں ختم ہو گئیں۔ڈی کوک نے 43رنز بنائے ۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نو وکٹوں پر 264رنز بنا سکی ۔بھارت کی طرف سے بھونیشور کمار نے تین اور ہربھجن سنگھ نے دو کھلاڑی آوٹ کئے اس طرح اب ایک روزہ سیریز دو دو سے برابر ہوگئی ہے اب اس سیریز کا فیصلہ کن معرکہ 25اکتوبر کو ممبئی میں ہوگا۔بھارتی بلے باز  ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا

مزید : کھیل


loading...