ایک آئی فون کے لئے انسان کیا کیا کرسکتا ہے؟ یہ خواتین ایسے فعل پر تیار ہوگئیں کہ یقین نہ آئے

ایک آئی فون کے لئے انسان کیا کیا کرسکتا ہے؟ یہ خواتین ایسے فعل پر تیار ہوگئیں ...
ایک آئی فون کے لئے انسان کیا کیا کرسکتا ہے؟ یہ خواتین ایسے فعل پر تیار ہوگئیں کہ یقین نہ آئے

  



ماسکو (نیوز ڈیسک) انسان جب حیاءاور قناعت کو چھوڑ کر اپنی خواہشات اورہوس کی پیروی میں لگ جائے تو ذلت اس کا مقدر بن جاتی ہے۔ روس کے شہر بریز نکی کی دو خواتین بھی اپنی مادی ہوس کے ہاتھوں مجبور ہوکر ایسی شرمناک حرکت کر بیٹھیں کہ پوری دنیا میں ذلت و رسوائی کی مثال بن گئی ہیں۔

جریدے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ دونوں خواتین شہر کے ایک نائٹ کلب میں موجود تھیں اور جب کلب کی انتظامیہ کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ سب کے سامنے برہنہ ہونے والی خاتون کو ایک آئی فون بطور انعام دیا جائے گا تو یہ دونوں سٹیج پر آگئیں اور سینکڑوں لوگوں کے سامنے خود کو بے لباس کر کے بے حیائی کا مظاہرہ کرنے لگیں۔

مزید جانئے : فلائٹ میں تاخیر پر فحش اداکارہ کی شکایت، ایئر لائن نے ایسا نا مناسب جواب دیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ ہو گیا

انہوں نے نہ صرف خود کو برہنہ کیا بلکہ سٹیج پر فحش رقص بھی کرتی رہیں اور اس تمام بے حیائی کا مقصد ایک آئی فون 5sحاصل کرنا تھا، جو کہ آئی فون کا نیا نہیں بلکہ تقریباً دو سال قبل لانچ کیا جانے والا ماڈل ہے۔ کلب میں موجود سینکڑوں لوگوں اور انٹرنیٹ کے زریعے کروڑوں لوگوں کے سامنے اپنی زلت کا سامان کرنے والی خواتین میں سے ایک کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ شادی شدہ اور بچوں والی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...