بھارت کے نئے دارالحکومت"اماراوتی"کاسنگ بنیادرکھ دیا گیا

بھارت کے نئے دارالحکومت"اماراوتی"کاسنگ بنیادرکھ دیا گیا
بھارت کے نئے دارالحکومت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک کے مختلف شہروں کے نام بدلنے کے بعد اب ملک کا دارالحکومت بدلنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے،بھارت کا نیا دارالحکومت جنوبی ریاست آندھراپردیش میں بنے گا جس کا نام' اماراوتی"ہے،بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی نے نئے دارالحکومت کا سنگ بنیادرکھ دیا،ضلع گنتورمیں سنگ بنیادرکھنے کی تقریب میں پانچ لاکھ افرادشریک ہوئے،بھارت کے نئے دارالحکومت کا ماسٹرپلان سنگاپورنے بنایا ہے اورسنگاپورکے منصوبہ سازاورسرمایہ کارنئے دارالحکومت کی ترقی کے لئے بھی کردارادا کریں گے،نیا بھارتی دارالحکومت ' اماراوتی"سات ہزاردوسوپینتیس مربع کلومیٹررقبے پرمحیط ہوگاجوسنگاپورکے رقبے سے دس گنا بڑاہے،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا کہنا ہے کہ' اماراوتی"حقیقی معنوں میں عوامی دارالحکومت بنے گا۔