پاکستانی دفتر خارجہ کی پھرتیاں ،نواز اوبامہ ملاقات شروع ہوتے ہی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا

پاکستانی دفتر خارجہ کی پھرتیاں ،نواز اوبامہ ملاقات شروع ہوتے ہی مشترکہ ...
پاکستانی دفتر خارجہ کی پھرتیاں ،نواز اوبامہ ملاقات شروع ہوتے ہی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا

  



واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )نواز اوبامہ ملاقات کے حوالے سے دفتر خارجہ اس قد ر بوکھلاہٹ کا شکارتھا کہ اس نے دونوں رہنماوں کی ملاقات شروع ہوتے ہی مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کردیا ۔ دونوں رہنماوں نے ابھی جنمو ضوعات پر بات بھی نہیں کی تھی ،اعلامیے میں اس حوالے سے بھی خبر دے دی گئی ۔دوسری طرف امریکی دفترخارجہ نے محتاط رویے کا مظاہرہ کیااور نواز اوبامہ ملاقات کے دوران مشترکہ اعلامیہ کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ۔روایت یہ ہے کہ جب دو رہنما ملاقات کرتے ہیں تو ان کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جاتا ہے ۔

مزید : قومی


loading...