وزیراعظم کا دورہ امریکہ کامیاب رہا،پاکستان کیلئے کولیشن سپورٹ فنڈ جار ی رہے گا :خواجہ آصف

وزیراعظم کا دورہ امریکہ کامیاب رہا،پاکستان کیلئے کولیشن سپورٹ فنڈ جار ی رہے ...
وزیراعظم کا دورہ امریکہ کامیاب رہا،پاکستان کیلئے کولیشن سپورٹ فنڈ جار ی رہے گا :خواجہ آصف

  



واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہناہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا دورہ امریکہ کامیاب رہا ،امریکہ نے جنوبی ایشیائی خطے کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو سراہا۔تفصیل کے مطابق وزیر دفاع کا کہناتھا کہ امریکی صدر نے پاکستان اور افغانستا ن کے درمیان ڈیورنڈ لائن کو سرحد تسلیم کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کیلئے کولیشن سپورٹ فنڈ جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے ،امریکہ چاہتاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا خاتمہ ہو ،نواز اوباما ملاقات میں جوہری معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی ۔خواجہ آصف نے کہا کہ امریکہ پر واضح کر دیاہے کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑ رہاہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت کے حوالے سے پاکستان موقف کو سراہا گیا ،امریکی صدر نے زور دیا کہ افغان مہاجرین کو پاکستان سے واپس جانا چاہیے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...