’جو مرد یہ کام نہیں کرتے اُن کے بانجھ ہونے کا خطرہ 50 فیصد بڑھ جاتا ہے‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے وہ بات بتادی کہ بیشتر مرد جان کر پریشان ہوجائیں گے

’جو مرد یہ کام نہیں کرتے اُن کے بانجھ ہونے کا خطرہ 50 فیصد بڑھ جاتا ہے‘ جدید ...
’جو مرد یہ کام نہیں کرتے اُن کے بانجھ ہونے کا خطرہ 50 فیصد بڑھ جاتا ہے‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے وہ بات بتادی کہ بیشتر مرد جان کر پریشان ہوجائیں گے

  

بوسٹن (نیوز ڈیسک) اگر آپ زندگی کی مصروفیات میں اس قدر الجھے ہوئے ہیں کہ نیند بھی پوری نہیں کرپارہے تو خبردار ہوجائیے کہ اس کا نتیجہ دیگر کئی مسائل کے علاوہ مردانہ کمزوری اور بانجھ پن کی صورت میں بھی دیکھنا پڑ سکتا ہے، اور اگر آپ ضرورت سے زیادہ سوتے ہیں تو بھی خوش ہونے کی بجائے آپ کو پریشان ہونا چاہیے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بوسٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ چھ گھنٹے سے کم اور 9 گھنٹے سے زائد سونے والے مردوں کی قوت افزائش نسل تقریباً آدھی رہ جاتی ہے اور انہیں عمومی مردانہ کمزوری کا مسئلہ بھی لاحق ہوجاتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران 695 جوڑوں میں شرح حمل اور مردوں کے سونے کے اوقات کا مطالعہ کیا گیا۔ تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جو مرد چھ گھنٹے سے کم سوتے ہیں ان میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت 43 فیصد کم تھی جبکہ 9گھنٹے سے زائد وقت سونے والوں میں یہ صلاحیت 42 فیصد کم تھی۔

97شادیاں کرنے والے مَرد نے ایسا اعلان کردیا کہ پوری دنیا حیرت میں ڈوب گئی ,تفصیلات مَردوں کو پریشان کردیں گی

تحقیق میں شامل مردوں کی عمر 21 سال یا اس سے زائد تھی جبکہ خواتین کی عمر 21 سے 45 سال تھی۔ ان جوڑوں میں حمل کی شرح اور مردوں کی نیند کے درمیان تعلق کا مطالعہ ایک سال تک جاری رکھا گیا۔ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر لارن وائز نے بتایا کہ جو مرد روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند لیتے ہیں ان میںمردانہ کمزوری اور بانچھ پن کا مسئلہ سب سے کم پایا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چھ گھنٹے سے کم یا نو گھنٹے سے زائد سونے کی صورت میں ٹیسٹاسٹیرون ہارمون کا لیول کم ہوجاتا ہے جبکہ سپرم کے ارتکاز، تعداد اور کوالٹی میں بھی واضح کمی ہوجاتی ہے۔ڈاکٹر لارن کے مطابق مردانہ کمزوری اور بانجھ پن کی اہم وجہ یہی بنیادی اسباب بنتے ہیں۔ بوسٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق امریکن سوسائٹی فار ری پروڈکٹو میڈیسن کی سالانہ کانگرس میں پیش کی گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -