ٹرمپ دل کوچھو لینے والی باتیں کرتے ہیں:میرا

ٹرمپ دل کوچھو لینے والی باتیں کرتے ہیں:میرا
ٹرمپ دل کوچھو لینے والی باتیں کرتے ہیں:میرا

  

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ میرا کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ میڈیا کے کیمروں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی ایسی حرکت کرتی رہتی ہیں کہ سب لوگوں کی توجہ خود بخود ہی ان کی طرف چلی جاتی ہے۔ اب پھر انہوں نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں بیان دے کر پورے میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔

پاکستانی اداکارہ میرانے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کوفیورٹ قراردیتے ہوئے اپناسیاسی تجزیہ بھی پیش کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں ری پبلکن صدارتی امیدوارکی حمایت کرتے ہوئے میرانے کہا‘ٹرمپ دل کو چھو لینے والی باتیں کرتے ہیں’۔میرا نے اپنی ٹویٹ میں شاہ رخ خان اوربھارتی کوریو گرافرریشماخان کوٹیگ کیاہے۔

مزید :

تفریح -