چینی سیاح ہوٹل کے باتھ روم سے ایسی چیز نکال کر ساتھ لے گیا کہ کبھی کسی نے تصور بھی نہ کیا ہوگا، جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہوجائے گا

چینی سیاح ہوٹل کے باتھ روم سے ایسی چیز نکال کر ساتھ لے گیا کہ کبھی کسی نے تصور ...
چینی سیاح ہوٹل کے باتھ روم سے ایسی چیز نکال کر ساتھ لے گیا کہ کبھی کسی نے تصور بھی نہ کیا ہوگا، جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہوجائے گا

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) ہوٹل میں قیام کرنے والے مہمان بعض اوقات چھوٹی موٹی چیزیں بھی اپنے ساتھ لیجاتے ہیں لیکن جاپان کے ایک ہوٹل میں ٹھہرنے والا چینی جوڑا تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک ٹوائلٹ سیٹ چرا کر اپنے ساتھ لے گیا۔ ویب سائٹ دی سٹار آن لائن کی رپورٹ کے مطابق زی جیانگ شہر سے تعلق رکھنے والا یہ جوڑا گزشتہ ہفتے جاپان کی سیر کے لئے گیا تھا۔ جاپان میں انہوں نے نگویا کے ایک ہوٹل میں قیام کیا اور وہاں سے رخصت ہوتے ہوئے ایک ٹوائلٹ سیٹ بھی اپنے ساتھ ہی لے گئے۔ ان کی روانگی کے بعد ہوٹل انتظامیہ کو ٹوائلٹ سیٹ کی گمشدگی کا علم ہوا تو متعلقہ ٹریول ایجنسی سے رابطہ کیا گیا۔ جب ٹریول ایجنسی نے چینی جوڑے سے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ وہ ہوٹل سے رخصت ہوتے ہوئے ایک ٹوائلٹ سیٹ اپنے بیگ میں ڈال کر ساتھ ہی لے گئے تھے۔

وہ بچہ جو اپنی ماں سے ہمیشہ 2 لوگوں کا لنچ لے کر سکول جاتا تھا، لیکن اس کا کرتا کیا تھا؟ بالآخر ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ جان کر آپ بھی بے اختیار عش عش کر اُٹھیں گے

شرمناک چوری کا پول کھل جانے پر چینی جوڑے نے ہوٹل اور ٹریول ایجنسی سے تحریری معافی مانگی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ ٹوائلٹ سیٹ بیڈ کے نیچے پڑی ملی اور انہوں نے سمجھا کہ ان سے پہلے یہاں قیام کرنے والا مسافر یہاں چھوڑ گیا ہے۔ تحریری معافی میں انہوں نے یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ آئندہ کبھی ایسی حرکت نہیں کریں گے۔ چور جوڑے کا معافی نامہ اخبارات میں بھی شائع کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ ٹوائلٹ سیٹ چرانے والے میاں بیوی جاہل یا پسماندہ نہیں ہیں بلکہ خاتون تائی زو کے ایک کمرشل بینک کی منیجر ہے جبکہ اس کا خاوند بھی ایک اچھی پوسٹ پر تعینات ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -