جب آپ وزن کم کرتے ہیں تو چربی پگھلتی نہیں بلکہ۔۔۔ کہاں جاتی ہے؟ سائنسدانوں نے ایسا جواب دے دیا کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

جب آپ وزن کم کرتے ہیں تو چربی پگھلتی نہیں بلکہ۔۔۔ کہاں جاتی ہے؟ سائنسدانوں نے ...
جب آپ وزن کم کرتے ہیں تو چربی پگھلتی نہیں بلکہ۔۔۔ کہاں جاتی ہے؟ سائنسدانوں نے ایسا جواب دے دیا کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک) یہ تو سب جانتے ہیں کہ کھیل کود، جسمانی مشقت اور سخت ورزش سے جسم میں جمع زائد چربی پگھلنا شروع ہوجاتی ہے، لیکن یہ چربی تحلیل ہونے کے بعد آخر جاتی کہاں ہے؟ اس سوال کا جواب اکثر لوگوں کو معلوم نہیں حتیٰ کہ بعض ڈاکٹروں کو بھی اب تک اس کا علم نہیں۔
اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جسم کی چربی تحلیل ہونے کے بعد حرارت میں تبدیل ہوکر جسم سے خارج ہوجاتی ہے لیکن آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف نیوساﺅتھ ویلز کے سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق کے بعد دنیا کو بتایا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے جسم میں تحلیل ہونے والی چربی ہماری سانس کے ساتھ خارج ہوتی ہے۔ یہ حیرت انگیز انکشاف طویل تجربات کے بعد کیا گیا ہے۔

اس معروف ترین دیوقامت اداکار نے کیا چیز پی پی کر دنیا کے طاقتور ترین آدمی ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا؟ راز جان کرآپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا
سائنسدانوںنے ان تجربات میں معلوم کیا کہ جب ہم سانس کے ذریعے آکسیجن جسم میں لے جاتے ہیں تویہ چربی کے ساتھ تعاملات کرتی ہے جس کے نتیجے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی پیدا ہوتا ہے۔ یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی سانس کی صورت میں جسم سے باہر خارج ہوتا ہے۔ تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ کل 29 کلوگرام آکسیجن جسم میں جانے کے نتیجے میں کل 29 کلوگرام کاربن ڈائی آکسائیڈ اور 11 کلوگرام پانی جسم سے خارج ہوتا ہے۔ چربی کا ہر ایک کلوگرام جسم سے خارج ہوتا ہے تو اس کا 80 فیصد حصہ سانس کے ذریعے باہر جاتا ہے، جبکہ 20 فیصد پانی کی صورت میں جسم سے ضائع ہوتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -