کیمرون میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 53 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

کیمرون میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 53 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
کیمرون میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 53 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

  

یاؤنڈے (نیوز ڈیسک) وسطی افریقی ملک کیمرون میں ٹرین کے پٹڑی سے اتر جانے کے باعث 53 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیمرون کے 2 بڑے شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرین میں 600 لوگوں کی گنجائش ہے لیکن جمعہ کے روز اس میں 1300 افراد سوار تھے۔ وزن زیادہ ہونے اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائڈنگ کے باعث دارالحکومت یاؤنڈے سے 2 گھنٹے کی مسافت پر موجود شہر ایسکا میں یہ ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 53 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -