ماورہ حسین سڈنی میں ہونے والے بھارتی کنسرٹ سے آؤٹ

ماورہ حسین سڈنی میں ہونے والے بھارتی کنسرٹ سے آؤٹ
ماورہ حسین سڈنی میں ہونے والے بھارتی کنسرٹ سے آؤٹ

  

ممبئی(این این آئی) رواں سال بالی وڈ میں فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ سے اپنا کریئر شروع کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین پر بھی پابندی عائد، سڈنی میں ہونے والے بھارتی کنسرٹ میں شرکت سے روک دیا گیا۔پاک بھارت کشیدگی کے بعد بالی وڈ میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی لگا دی گئی ہے جس کا تازہ شکار ماورہ حسین ہوئی ہیں۔ماورہ کو سڈنی اور میلبورن میں ہونے والے بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کے شوز کیلئے بک کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اپنی بالی وڈ فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ کے گیت ’’تو کھینچ میری فوٹو‘‘ پر پرفارم کرنا تھا۔ شو سے دو روز قبل پاکستانی اداکارہ نے جب بھارتی آرگنائزر سے رابطہ کیا تو انہوں نے انہیں شو میں شرکت کرنے سے روک دیا۔

مزید :

کلچر -