فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے مزیدسینما گھروں کی تعمیر ضروری ہے ،اسلم گڑا

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے مزیدسینما گھروں کی تعمیر ضروری ہے ،اسلم گڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر اور اداکار اسلم گڑا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے نئے اور جدید سینما گھروں کی جلد تعمیر نہایت ضروری ہے ، ہمارا سرکٹ پہلے ہی بہت چھوٹا ہے اور سینما گھروں کی عدم دستیابی کے باعث فلم پروڈیوسر فلم بنانے سے کتراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فنانسر کروڑوں روپے لگا کر فلم بناتا ہے اور جب ریلیز کا موقع آتا ہے تو بدقسمتی سے اسے سینما ہی نہیں ملتا جس کی وجہ سے فنانسروں کو کروڑوں کا نقصان ہوجاتاہے ۔ اسلم گڑا نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ اب پاکستان میں اچھی فلمیں بنائی جا رہی ہیں جس کے باعث شائقین فلم کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

مزید :

کلچر -