مفت میں ایوارڈ تقریب میں شرکت کیوں کروں‘محب مرزا

مفت میں ایوارڈ تقریب میں شرکت کیوں کروں‘محب مرزا

  

لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور ماڈل محب مرزا نے نجی چینل کو کھری کھری سنا ڈالی اور ان کی پیشکش کو بھی ٹھکرا دیا۔ ذرائع کے مطابق محب مرزا کو نجی چینل کی جانب سے ایک ایوارڈ تقریب میں ایوارڈ پیش کرنے کی آفر کی گئی لیکن انہوں نے آفر ٹھکرادی۔محب نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اعزاز کے طور پر مفت میں ایوارڈ کیوں پیش کروں؟کیا میں ناشتے میں اعزاز کھاتا ہوں؟۔محب کے مطابق اگر ایوارڈ کی اس تقریب کو بڑی بڑی کمپنیاں اسپانسر کررہی ہیں ،تو چینل انتظامیہ یہ توقع کیوں کررہی ہے کہ اسٹارز میزبانی کے دوران ان کمپنیوں اور برینڈز کی پروموشن مفت میں کریں۔

مزید :

کلچر -