فلمسازی کے معیار میں بہتری فلم انڈسٹری پاؤں پر کھڑا ہونا شروع ہو گئی ،مینال خان
لاہور( فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل مینال خان نے کہا ہے کہ فلمسازی کے معیار میں مسلسل بہتری سے فلم انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا شروع ہو گئی ہے ،ہمیں اس رفتار پر اکتفا کرنے کی بجائے اسے مزید بڑھانے کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی ۔مینال خان نے کہا کہ پاکستان میں اب معیاری فلمیں بن رہی ہیں جس سے شائقین کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں۔ پاکستانی عوام کی اکثریت اب بھی بھارتی فلموں کی بجائے پاکستانی فلموں کو ترجیح دیتی ہے جو بڑی خوش آئند اور قابل فخر بات ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں میں بھی اس کی حامی ہوں کہ نئے آنے والوں کو بھرپور مواقع ملنے چاہئیں اور یہی ہمار امستقبل ہیں۔