ندیم کامران کی زیر صدارت اجلاس سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاؤ پر غور

ندیم کامران کی زیر صدارت اجلاس سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاؤ پر غور

  

لا ہور (اپنے خبر نگار سے ) صوبائی وزیر زکو و عشر ملک ندیم کامران کی زیر صدارت کیبنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر بات چیت کی گئی۔تفصیلا ت کے مطا بق پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے آفس میں منعقدہ میٹنگ میں محکمہ پی اینڈ ڈی، اریگیشن، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران شریک ہوئے۔ صوبائی وزیر زکو و عشر اور کیبنٹ کمیٹی کے چیئر پرسن ملک ندیم کامران کو متعلقہ اداروں کے افسران نے سیلاب سے بچاؤ کے حوالے سے بریفنگ دی، کیبنٹ میٹنگ میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو جواد رفیق، ڈی جی پی ڈی ایم اے خالد شیر دل، ڈی جی 1122 ڈاکٹر رضوان، چیف میٹرالوجسٹ ڈاکٹر محمد رضوان اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -